میرے ساتھ میری وہ سیاہ قمیص بھی دفن کرنا جو میں محرم و صفر میں پہنا کرتا تھا

السید شہاب الدین مرعشی نجفی

آپ 1315ھ کو نجف اشرف میں پیدا ہوئے ۔ اور ابتدائی تعلیم نجف اشرف میں حاصل کی اور اس کے علاوہ سامراء و کاظمین  میں 3 سال تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد تہران تشریف لے گئے ۔

آپ کے  اساتذہ   میں  شیخ عبدالکریم الحائری ، شیخ ضیاء الدین عراقی  و شیخ مرتضی طالقانی اور سید احمد بہبہانی  جیسے جید علماء تھے

اور آپ کی تالیفات میں احقاق الحق و ازہاق الباطل  اور منہاج المؤمنین کے علاوہ کئی کتب دینیہ پر شروحات تالیف کی ہیں ۔

حضرت امام حسین علیہ السلام  کی عظمت اور ان کے مصائب و آلام پر گریہ کی عظمت کے باعث آپ نے فرمایا کہ "میرے ساتھ میری وہ سیاہ قمیص بھی دفن کرنا جو میں محرم و صفر میں پہنا کرتا تھا اور وہ رومال جس سے مجلس امام حسین علیہ السلام میں  اپنے آنسو پونچھا کرتا تھا  میرے سینے پر کفن کے اندر رکھنا"

منسلکات