صحن السیدہ عقیلہ زینب سلام اللہ علیہا کی تعمیراتی رپورٹ

52ہزار مربع میٹر پر محیط حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے قریب اور پشت ٹیلہ زینبیہ میں جاری منصوبہ جسے صحن حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیہا سے منسوب کیا گیا ہے میں جاری تعمیراتی منصوبہ 60 فیصد تکمیل کے مراحل کرچکا ہے ۔

انجینئر محمد حسن کاظم جو کہ حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے شعبہ تعمیرات کے سربراہ ہیں نے بتایا کہ بیرانی دیوار کی تعمیر تکمیل پہنچ چکی ہے جس کی تعمیر میں جدید عصری تقاضوں کو پورا کیا گیا ہے اور اس دیوار کی گہرائی 40 میٹر زیرزمین تک تعمیر کی گئی ہے تاکہ کسی قسم کی نمی سے حفاظت کی جاسکے ۔

جبکہ اس کی تعمیر میں زیر زمین دو منزلہ اور جبکہ بالائے سطح دومنزلہ تعمیر کی جائیں گی اور تصمیمی لحاظ سے خصوصی اسلامی فن تعمیر کو مدنظر رکھا جائے گا اس منصوبے کے تحت حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی لائبریری اور ٹیلہ زینبیہ اور میوزیم حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام اور دستر خوان اور خدماتی سہولیات فراہم کی جائیں گی

منسلکات