چہلم کی مناسبت سے فراہم شدہ اعداد و شمار

زیارت چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت  سے جہا ں زائرین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی وہیں مختلف جہات سے زائرین کی سہولت کے لئے مراکز قائم کئے گئے جن کی تفاصیل مندرجہ ذیل ہیں

کربلاء مقدسہ میں فقط 10 ہزار موکب(استراحت گاہ) قائم کی گئیں. حرم مقدس حسینی کے 13 ہزار خدام نے خدمت زائرین کے لئے حاضری دی.

3.حرم حضرت عباس  علیہ السلام    کی طرف سے 6 ہزار خدام نے6 حاضری دی.

4.حرم مقدس حسینی کی طر ف سے رضاکاران کی تعداد 10 ہزار تھی.

امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے 50 ہزار اہلکاروں نے شرکت کی. 12 ہزار اہلکار وزارت صحت کی طرف سے مہیا کئے گئے. 500 کے قریب مقامی و بین الاقوامی وسائل اعلام کے نمائندوں نے شرکت کی.

8.نقل و حرکت کے لئے حرم مقدس حسینی کی جانب سے 250 گاڑیاں جبکہ حرم حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے 150 گاڑیاں نقل و حرکت کے لئے فراہم کی گئیں ۔جبکہ وزارت نقل کی جانب سے 9 ٹرینیں چلائی گئیں اور 50ہزار کے قریب بسیں اور ٹریلر مہیا کئے۔علاوہ ازیں دیگر نجی گاڑیوں کی تعداد 50 ہزار  کے قریب ہے

منسلکات