زائرین امام حسین علیہ السلام کی انتہائی انمول خدمت

کربلاء  - نجف کے راستے میں جہاں زائرین کی خدمات کے لئے جہاں مختلف طریقوں سے مصروف ہیں  وہیں ایک ایسا صاحب موکب(استراحت گاہ) جو پچھلے پانچ سال سے  لگاتار راہیان کربلاء کی خدمت میں مصروف تھا  باوجود اس کے کہ وہ مرض سکر میں مبتلا تھا مگر خدمت زائرین میں کمی نہ آنے دی ۔

اس صاحب موکب کی خدمت ایک ایسی خدمت ہے جسے الفاظ بیان کرنے سے قاصر ہیں  سب سے پہلے آنے والے زائر کو آرام دہ کرسی پر بٹھانا  اور اس کے بعد اس کے قدموں کو دھونا اور خشک کرنا اس کے بعد جوراب تک پہنانا اور ہاتھوں کو آنکھوں سے لگا کر سلامتی منزل مقصود تک پہنچنے کی دعا کے ساتھ رخصت کرنا ہے۔

حرم مقدس حسینی کے نیوز رپورٹر کو مختصر سے انٹرویو میں بتاتے ہوئے یہ صاحب موکب کہتے ہیں کہ یہ ایک انتہائی بسیط خدمت ہے  اس ذات الہیہ کی خدمت میں جس نے مجھے مرض سکر جیسی موذی مرض سے شفا دی ہے

 

توصیف رضا

 

 

منسلکات