حرم مقدس حسینی میں زیرزمین ایوان\"الحجت\" کا منصوبہ قریب تکمیل

حرم مقدس حسینی کے بحالی سیکشن کی جانب سے زیر زمین ایوان "الحجت" کے منصوبے میں فرش پر ماربل کے کام کا آغاز کیا ہے جو کہ صحن حرم مقدس حسینی کی پشت پر واقع ہے ۔

بحالی سیکشن کے سربراہ حاج کریم انباری نے منصوبہ کی تفاصیل میں بتایا کہ دیواروں میں مرمر کی سنگ کاری کے بعد دوسرا مرحلہ میں داخل ہوچکے ہیں جو کہ ماہ رمضان المبارک میں تکمیل تک پہنچا دیا جائیگا۔

ایوان کی مساحت 85 میٹر طول اور 9.5 میٹر عرض ہے اور اس کی تعمیر کا مقصد زیادہ سے زیادہ زائرین کا استقبال ہے جبکہ اس میں دخول کے لئے برقی سیڑھیاں اور کولنگ و آتش نشانی و دیگر حفاظتی انتظامات بھی کئے گئے ہیں

منسلکات