اسلام آباد میں متعین عراقی سفیر سے ملاقات

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں  سالانہ پانچویں ہفتہ ثقافت کے سلسلے میں حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کا وفد پہنچ چکا ہے جہاں ابتدائی تیاریاں اپنے اختتام کو پہنچیں  ۔

وفد کے سربراہ مسلم عباس صکبان نے بتایا کہ ہفتہ ثقافت میں شرکت کے لئے اسلام آباد میں متعین عراقی سفیر علی یاسین سے ملاقات کی جہاں  انہیں دعوت نامہ دیا گیا ۔

دوسری جانب عراقی سفیر نے پر تپاک استقبال کیا  اور حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی سرگرمیوں کو سراہا اور پاکستانی معاشرے میں اس کے مثبت اثرات کی طرف توجہ مبذول کرائی ۔

منسلکات