سرداب طرف سراقدس صحن حرم مقدس حسینی

حرم مقدس حسینی کے شعبہ تعمیرات کی جانب سے اندرون صحن جاری تعمیر ات میں سرداب باب الراس(طرف  سراقدس ) منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس کے ابتدائی مراحل میں   قدیمی مرمر کو ہٹانے کے ساتھ ساتھ  2میٹر گہرے سانچے  دفن کرنے کا کام جاری ہے جس کا مقصد مٹی کی حرکت اور کسی قسم کے انہدام کی صورتحال سے محفوظ رہنا ہے ۔

سرداب باب الراس کی مساحت 800 مربع میٹر پر مشتمل ہے اور گہرائی 5 میٹر ہے مگر کھدائی 7 میٹر تک کی جائے گی تاکہ تعمیراتی سانچے کی مضبوطی کے لئے  مواد استعمال کیا جائے گا جن کا مقصد زیر زمین موجود پانی سے محفوظ رکھا جاسکے ۔

 

توصیف رضا

منسلکات