مدافعین وطن کے لئے خصوصی امدادی منصوبہ

ادارت حرم مقدس حسینی کی جانب سے موسسہ الامام المرتضی علیہ السلام کے تعاون کے ساتھ حالیہ جنگ میں جاری شہداء کے لواحقین کے لئے مکانوں کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھا گیا ۔

حرم مقدس حسینی کے شعبہ شہداء و جرحیٰ کے مسئول احمد رسول میاحی نے بتایا کہ مرجعیت دینی کی ہدایت پر ادارت حرم مقدس نے حالیہ شہداء کے پسماندگان کے لئے خصوصی امداد پر زور دیا ہے اور اس سے پہلے بھی حرم مقدس حسینی کی سربراہی میں عراق کے مختلف صوبوں میں اس طرح کے امدادی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔

منسلکات