کربلاء ایک اور عراق۔۔دین کی بدولت ابھرتا ہوا شہر

اگر حالیا دور میں نظر دوڑائیں تو عراق کے اندر ایک دوسرے عراق کو ابھرتا ہوا دیکھ سکتے ہیں  یہ وہ الفاظ تھے جو فرانس کے مشہور جریدے "لا فیگارو" کے عنوان  سے دربارہ  کربلاء نشر ہوا ۔

(کربلاء ایک اور عراق۔۔دین کی بدولت  ابھرتا ہوا شہر)  کے عنوان سے شائع ہونے والا مقال جارج مالبرونو  نے لکھا جہاں کربلاء مقدسہ میں موجود زائرین کی ایک کثیر تعداد اور محض حرمین حضرت عباس  اور حضرت امام حسین  علیھم السلام  کی ادارت کی طرف سے پیش کردہ سہولیات اور انتظامات  جو کہ کسی بھی ملک میں اچانک کسی شہر میں اتنی تعداد میں آمد کے باعث ایک بوجھ سے کم نہیں مگر حرمین کے انتظام نے چکا چوند کردیا۔

علاوہ ازیں حرمین  کی اقتصادی صورتحال کی تفاصیل میں موجود کامیاب غذائی اور زرعی منصوبے کے علاوہ صحی شعبے میں موجو د ہسپتالوں جیسے منصوبوں کی کامیابی نے نہ صرف اہل وطن کی ضروریات بلکہ بے روزگاری کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

حال ہی میں جاری حرم مقدس حسینی کا  کربلاء بین الاقوامی ائیرپورٹ  منصوبہ جہاں سالانہ 2 کروڑ زائرین سالانہ کے لئے گنجائش ہوگی  اس کے علاوہ حرم مقدس حسینی نے ائیرپورٹ کی تکمیل کے ساتھ ہی دو طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے ۔

ان کے علاوہ دفاعی شعبے میں جہاں حرمین کی رضاکار افواج نے صرف احسن طریقے سے ہر قسم کی دفاعی ضروریات پوری کی ہیں بلکہ "داعش" کی شکست میں  اہم کردار ادا کیا ہے۔

یاد رہے کہ صحافی مالبرونو نے کربلاء مقدسہ اور نجف اشرف کا حال ہی میں حرم مقدس حسینی کے بین الاقوامی میڈیا کی وساطت سے  خصوصی دعوت پر دورہ عراق کیا

منسلکات