مصری وزارت آثار کے مدیر حرم مقدس حسینی کے مہمان

مصر کی وزارت آثار کے مدیر ڈاکٹر سعید عبدالمجید ان دنوں عراق کربلاء مقدسہ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے حرم مقدس حسینی کے تابع مرکز امام حسین علیہ السلام برائے بحالی نوادرات کا دورہ کیا ۔ شعبہ مذکورہ کے ماتحت پانچ ہزار کے قریب مختلف صدیوں سے نوادرات کی دیکھ بھال کا کام ہے اس کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں ڈیجیٹل نسخے موجود ہیں ۔

اپنے دورے میں ڈاکٹر سعید عبدالمجید نے بتایا کہ مرکز امام حسین علیہ السلام میں موجود امکانیات دیگر مختلف عرب ممالک میں موجود مراکز سے برتر ہیں اور یہاں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی اور نہج ترمیم انتہائی جدید عصری تقاضوں پر پورا اترتی ہے ۔

اس کے علاوہ مرکز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت اور اپنی تحقیقات کو دیگر زبانوں میں نشر کرنے پر زور دیا

منسلکات