وباء میں احتیاط نہ کرنے والے پر دیت لازم ہے

عراق میں شیعان جہان کے مرجع اعلیٰ سید علی حسینی سیستانی کی جانب سے حالیہ کورونا وباء سے متعلق چند سوالات کئے گئے جن میں سے انتہائی اہمیت کا سوال نقل کیا جاتا ہے ۔

س/ اس مرض (کورونا) میں مبتلاء اور ایسے لوگ جن میں یہ علامات پائی جاتی ہوں کیا اس کے لئے جائز ہے کہ ایسے لوگوں کے ساتھ میل جول رکھے جنہیں اس کیفیت کا علم نہ ہو اور اگر اس نے ایسا کیا اور دیگران کو اس کے باعث بیماری پھیلی تو اس کی کیا ذمہ داری ہوگی ؟

جواب : جائز نہیں کہ وہ دیگران کے ساتھ اختلاط کرے کیونکہ اس وباء کا پھیلنے کا احتمال موجود ہے اور اگر اس کی وجہ سے کسی دیگر کو بیماری لگی جو اس مریض کے حال سے ناواقف تھا اس کے تمام ضرر کا ذمہ دار ہوگا اور اگر باعث وفات بنا تو اس پر دیت لازم  ہوگی ۔

منسلکات

: Toseef Raza Khan