حادثہ کربلاء مقدسہ میں حرم مقدس حسینی کی ادارت کی طرف سے خصوصی بیان

ادارت حضرت امام حسین علیہ السلام کی طرف سے حضرت امام حسین علیہ السلام پر ایام محرم الحرام 61ھ میں کئے جانے والے مصائب پر امام زمانہ علیہ السلام کے حضور تعزیت پیش کرتے ہیں

زائرین کی ایک بڑی تعداد عاشوراء محرم الحرام کی مناسبت سے غم حضرت امام حسین علیہ السلام اور پرسہ داری کے لئے کربلاء مقدسہ کا رخ کرتے ہیں جن میں مابعد ظہر عزادارئ اہل طویریج بھی شامل ہے جس میں لاکھوں کی تعداد میں زائرین شرکت کرتے ہیں اور اسی دوران زائرین کی ایک بڑی تعداد کی حرکت کے دوران حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے دروازہ "رجاء" پر یہ واقعہ پیش آیا جہاں کچھ زائرین بڑی تعداد کے باعث سنبھل نہ سکے ۔

اسی دوران فوراً طبی اور انتظامی اہلکاروں نے فورا وہاں کا رخ کیا اس صورتحال پر کنٹرول پالیا ۔

اللہ تعالیٰ سے شہداء کے لئے رحمت اور مغفرت کے لئے دعاگو ہیں اور زخمیوں کے لئے جلد از جلد شفاء کی امید کرتے ہیں اور بے شک وہ سننے والا اور جاننے والا ہے

منسلکات