حرم مقدس حسینی کا تیسرا زیرزمین ایوان تکمیل کے قریب

حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام میں بالائے سراقدس تربت حضرت امام حسین علیہ السلامکی جانب سے جاری زیر تعمیر زیرزمین ایوان کی تکمیل کا عندیہ دی گیا ہے جس میں محرم الحرام سے قبل زائرین کی آمد کے لئے آمادہ کرلیا جائیگا۔

سلام السعدون جو کہ اس منصوبہ کے سپروائزر ہیں نے بتایا کہ پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں کنکریٹی ستون کی تعمیر ہے اور زائرین کی ایک بڑی تعداد کے پیش نظر عارضی طور پر زائرین کے لئے جلد ہی کھول دیا جائے گا اور اور بعد میں دیگر زیر زمین ایوانوں " ایون الحجت" اور "ایوان الشہداء"کے ساتھ ملا دیا جائیگا۔

یاد رہے کہ حرم مقدس حسینی کی ادارت کی جانب سے زیر زمین ایونوں الحجت اور الشہداء کی تعمیر کا کام مکمل ہوچکا ہےاور ہر ایوان میں 1000 زائرین کا استقبال کیا جاسکتا ہے

منسلکات