مراکش سے آئے وفد کا حرم مقدس حسینی میں استقبال

حرم مقدس حسینی کے متولی اور دینی مرجعیت کے نمائندے علامہ شیخ عبدالمہدی الکربلائی نے مراکش سے آئے سینکڑوں مؤمنین کا استقبال کیا جوکہ اب تک کے آئے وفود میں عددی اعتبار سے مرتبہ اولیٰ شمار ہوتا ہے۔

عز الدین لغموش  وفد کی قیادت کر رہے تھے نے حرم مقدس حسینی کے رپورٹر کو دئیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ "ہمیں فخر و سرور  ہے کہ ہم کربلاء مقدسہ میں ہیں اور حرم مقدس حسینی اور متولی حرم علامہ شیخ عبدالمہدی کربلائی کی ضیافت میں ہیں ۔ وفد مجموعی طور پر 400 افراد پر مشتمل تھا جن میں  مفکرین اور باحثین اور علاقائی راہنما  شامل تھے اور حرم مقدس حسینی میں آنے کے علاوہ   عراق میں موجود دیگر علماء  و فضلاء عراق سے ملاقات کی۔

حرم مقدس حسینی کے متولی علامہ شیخ عبدالمہدی کربلائی نے ایام چہلم میں مختلف ادیان و مذاہب سے تعلق رکھنے والے  وفود کا حرم مقدس حسینی میں استقبال کیا اور تراث اہل بیت علیہم السلام کے معارف سے آگاہ کیا

 

توصیف رضا

منسلکات