حرم مقدس حسینی کی جانب سے زائرین کے لئے خصوصی منصوبہ

حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی طرف سے زائرین کی سہولت حرکت و نقل کے لئے ادارت حرم مطہر حضرت عباس علیہ السلام کے ساتھ مشترکہ منصوبے کے تحت سینکڑوں بسوں کو زائرین کے لئے اندرون کربلاء اور کربلاء مقدسہ کے بیرونی راستوں تک پہنچانے کا انتظام  کیا ہے ۔

حیدر عبدالجبار جو کہ حرم مقدس حسینی کی طرف سے منصوبے کے نگران ہیں نے بتایا کہ حرمین کی طرف سے  سینکڑوں بسوں کو زائرین کی نقل و حرکت کے لئے مختص کیا گیا ہے علاوہ ازیں کسی بھی قسم کی اضطراری صورتحال کی بناء پر  ہسپتال اور دیگر خدمتگاہوں تک پہنچانے کے لئے سہولت فراہم کی گئی ہے اس کے ساتھ ہی زائرین سے مختلف مقامات پر موجود راہمنائے زائرین کی خصوصی تعلیمات پر عمل کرنے کا زور دیا ہے

منسلکات