سرداب باب الراس امام حسین علیہ السلام کی تعمیر

حرم مقدس حسینی کے شعبہ انجئنیرنگ کی سربراہی میں سرداب حجت اور سرداب شہداء کی تکمیل کے بعد باب راس کی جانب سے تعمیر کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔

انجئنیر علی الخفاجی نے تفاصیل بتاتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی منصوبہ کے پہلے مرحلہ کو مکمل کرلیا ہے مکمل کردہ اعمال میں سنگ مرمر کی کھدائی کے بعد نیچے موجود کنکریٹ کی کھدائی مکمل کی گئی ہے اور منصوبہ کے دوسرے مرحلے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جس میں 15 میٹر گہری کھدائی کی جائے گی اور کنکریٹ کی جانبی دیواریں تعمیر کی جائیں گی جبکہ 7 میٹر زیر زمین سرداب کی گہرائی کی جائے گی جس کے لئے مکمل 850 مربع میٹر کی مساحت پر کام کیا جارہا ہے جس میں تعمیر کے ساتھ ساتھ برقی ، ابتدائی طبی امداد اور کامیرات بھی نصب کئے جائیں گے۔

سرداب کی تکمیل کے بعد تقریبا 4000 زائرین کے قریب مساحت متوفر ہوگی جوکہ بیک وقت زائرین کے استقبال کی تعداد میں ایک مثبت قدم ہے

منسلکات