زائرین کی راہنمائی کرنے کے لئے عراقی پولیس کا انوکھا طریقہ

کربلاء مقدسہ کے داخلی راستوں پر جہاں بیس صفر کا دن قریب آرہا ہے اس کے ساتھ ہی زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اس کے ساتھ امن و امان قائم کرنے والے ادارے اپنے تمام تر وسائل کے  ساتھ  صف بستہ خدمت زائرین ہیں ۔

اسی اثناء میں تفتیشی راستوں پر جہاں تمام زائرین کا ازدحام زیادہ ہوتا ہے تو وہیں ایک چیک پوسٹ پر پولیس کے کمشنر  سپیکر ہاتھ میں تھام کر قصائد و نوحہ خوانی کے ساتھ  منتظر زائرین کےلئے مختصر  مجلس کرتے ہیں یہاں تک کہ ان کی باری آجاتی ہے ۔

یہ پولیس کمشنر جن کا نام رزاق عبدالمجید  ہے بتاتے ہیں کہ یہ قصائد و نوحہ خوانی جہاں زائرین امام حسین علیہ السلام  کے لئے باعث ثواب ہیں اس کے ساتھ ہی میرے لئے زائرین کی راہنمائی کے لئے خصوصی ہدایات پہنچانے کا ایک ذریعہ ہے وہیں یہ طریقہ حرکت زائرین کے لئے بھی ایک آسان طریقہ ہے جو کہ پچھلے پانچ سال سے ہم اس طریقے پر کاربند ہیں 

 

توصیف رضا

منسلکات