صحن عقیلہ سلام اللہ علیہا کی تکمیل کے سلسلے میں متولی حرم مقدس حسینی کا خصوصی دورہ

حرم مقدس حسینی کے متولی علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی نے  جمعرات 14/4/2016 ء صحن عقیلہ سلام اللہ علیہا کی تعمیرات کے سلسلے میں جاری مراحل کا دورہ کیا اور جلداز جلد پایہ تکمیل پہنچانے تک زور دیا کیونکہ ایسے منصوبے کربلاء مقدسہ میں اثناء زیارت ریڑھ کی ہڈی کی مانند حیثیت رکھتے ہیں ۔

اس کے ساتھ ہی منصوبے کے مدیر اعلیٰ عباس البیاتی  نے کہا کہ الحمد للہ 20فیصد منصوبہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے اور اس کے ساتھ مزید علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی کی خصوصی راہنمائی کے مطابق منصوبے پر دوگنی محنت کے ساتھ جلد از جلد  مکمل کیا جائیگا ۔

یاد رہے کہ کہ صحن عقیلہ کا منصوبہ 52 ہزار مربع میٹر کے احاطے میں زائرین کی استراحت کے لئے اور جلوس ہائے عزاداری اثناء ایام عاشوراء و چہلم میں جگہ کی فراہمی ہے

 

توصیف رضا

منسلکات