نسیم کربلاء ہفتہ ثقافت میں محفل مشاعرہ اور شعراء کی شرکت

اختتام نسیم کربلاء ہفتہ ثقافت سے ایک روز قبل  بعد ظہر محفل مشاعرہ کا انعقاد کیاگیا جس میں ادب و ذوق  حسینی سے محبت رکھنے والے مؤمنین اور شعراء پاکستان نے شرکت کی۔

محفل مشاعرہ کے جس میں فضائل اہلبیت علیہم السلام پر مشتمل قصائد خوانی کی گئی اور سامعین پر وجدانی حالت طاری ہوگئی اختتام محفل پر وفد حرم مقدس علوی کے سربراہ شیخ مہند العقابی  نے خطاب کیا کہ سرزمین امیرالمؤمنین علی ابن ابیطالب علیہ السلام  سے آپ سب کو اس بات پر مبارکباد دیتے ہیں کہ چاہے ہمارے درمیان دنیاوی فاصلے ہوں مگر ایمان نے ہمیں قریب تر کردیا ہے ۔

 اور جیسا کہ امیرالمؤمنین علی ابن ابیطالب علیہ السلام نے کیا خوب فرمایا ہے کہ لوگ دو قسم کے ہیں ایک تمہارا دینی بھائی اور دوسرا تمہاری خلقت میں بھائی ۔

اور آج ہم جس قسم کے دینی بحران سے گزر رہے ہیں  اس میں ہم پر فرض ہے کہ ہم اہلبیت  علیہم السلام کی طرف رجوع کریں ۔

اس کے بعد حرم مقدس حسینی کے شعبہ فعالیات عامہ کے کے مدیر اعلی ٰ (علی کاظم سلطان) نے شعراء کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ انشاء اللہ پڑھا گیا کلام بروز محشر باعث شفاعت اور باعث اجر عظیم ہوگا اس رو سے کہ  جیسے روایت میں آیا ہے کہ "جس نے ہمارے لئے ایک شعر بھی کہا اس کے لئے جنت میں ایک قصر ہوگا"

منسلکات