تحفہ خانہ حرم امام حسین علیہ السلام کا خصوصی طرز تعمیر کہ جسے اگر کوئی نہیں جانتا

زندہ قومیں اپنی تاریخ کو یاد رکھتی ہیں  جو قومیں اپنی تاریخ اور تاریخی مقامات کو بھلا دیتی ہیں ویسے ہی وقت انہیں صفحہ ہستی سے مٹا دیتا ہے۔

ایسے ہی اسلام کی تاریخ میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام  کا مقام ہے کہ جنہوں نے قاعدہ حیات کے برعکس  تاریخ و اسلام کو زندہ رکھا  اور حضرت امام حسین علیہ السلام کی مودت و محبت میں صحن حرم مقد س حسینی  میں 2009 ء میں  عجائب و تحفہ خانہ کی بنیاد رکھی گئی ابتداء میں مکان کی عدم توفیر کے باعث انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر دو سال کی تعمیر و تصمیم کے بعد مکان مہیا کیا گیا ۔

تحفہ خانہ میں رکھے گئے تحائف و نوادرات لفظ "حسین " کی شکل میں لکھے گئے ہیں  جو کہ صاحب مکان کی طرف دلالت کرتے ہیں  اور یہ تحفہ خانہ صحن حرم مقدس حسینی  میں واقع ہے ۔

عجائب خانہ حرم مقدس حسینی  میں داخل ہوتے ہی ایک عمل "فنی اور فلسفی" پر دلالت کرتا ہوا ایک عمودی ستون ہے کہ جس کے درمیان میں شیشے کا بنا ہوا ایک  گلوب  جس کے اندر لفظ "یا حسین " لکھا ہوا ہے  جس سے "کربلاء  کوفضل حضرت امام حسین علیہ السلام  سے حاصل ہوا اور اس   چھت کی سنگ بنیاد رکھی گئی" پر دلالت کرتا ہے ۔

اور یہ ستون   لفظ " حسین" میں  حرف نون کے نقطہ کی حیثیت رکھتا ہے

اور جہاں تک تحفہ خانہ   میں رنگوں کے امتزاج کا تعلق ہے  سفید اور سبز رنگوں کو اختیار کیا گیا ہے  جو لباس اہل جنت  کا رنگ ہے

منسلکات