حرم مقدس حسینی کی جانب سے 4200 حفاظ کرام کی محفل تکریم

جہاں زائرین کی خدمات ہوں یا  حرم مطہر کی توسیع کے منصوبے  ادارت حرم مقدس حسینی اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لاکر مطلوبہ ہدف کو حاصل کی بھر پور کوشش کرتی ہے  ایسے ہی  کوششوں میں سے ایک کاوش حرم مقدس حسینی کی جانب سے شروع کیا جانے والا"ایک ہزار حفاظ قرآن کریم "کے نام سے ہے ۔

صحن حرم مقدس حسینی میں  بروز 14 فروری 900 حفاظ قرآن کریم کے  حفظ قرآن کریم  کے اختتام کے موقع پر محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں دینی مرجعیت کے نمائندے اور حرم مقدس حسینی کے سیکرٹری جنرل اور دیگر حرم مقدسات کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

حرم مقدس حسینی کی عرصہ دراز سے شروع کی جانے والی اس کاوش کے نتیجے میں عراق کے مختلف صوبوں سے آئے حفاظ کرام کی مجموعی تعداد 4200 تک پہنچ چکی ہے ۔

منسلکات