"ساعت قبلہ حرم امام حسین علیہ السلام" کہ جس کے بارے میں کوئی نہیں جانتا۔۔

ادارت حرم مقدس حسینی کی جانب  سے باب قبلہ حرم مطہر کے بالا ئی حصے میں واقع " ساعت قبلہ امام حسین علیہ السلام " کو عنقریب  بروئے کار لایا جائیگا۔

حرم مقدس حسینی کے تابع انجینئرنگ  اور تکنیکی شعبے کی طرف سے حرم مقدس کی چھت سے 6 میٹر کی بلندی تک ساعت کو بلند کیا جاچکا ہے  اور آنے والے چند ہفتوں میں  اپنی نئی  شکل میں  کام کرنا شروع کر دیگی۔

مدیر شعبہ انجینئرنگ   (محمد حسن کاظم) نے  بتایا کہ جائے تنصیب  پر کام مکمل ہوچکا ہے جہاں اس سے پہلے پرانی گھڑی موجود تھی جس کو حرم مقدس میں ہونے والی توسیع کے پیش نظر اتار لیا گیا تھا۔

اور اس نئی گھڑی کے خصوصی امتیازات میں سے کہ یہ چار وں اطراف سے ملاحظہ کی جاسکتی ہے اور کسی بھی قسم کے خلل کی صورت میں  خودکار نظام کے تحت سیٹلایٹ  سے متصل ہے اور  فروخت کنندہ کمپنی اس میں موجود خلل کو دور کردیتی ہے ۔

اس کے ساتھ ہی اس کی  آواز دو کیلومیٹر  چاروں اطراف میں سنی جا سکے گی ۔

منسلکات