موکب حرمین مقدستین حضرت عباس اور حضرت امام حسین علیہم السلام کی طرف سے خدمات ۔۔۔

حرمین مقدستین حضرت عباس اور حضرت امام حسین علیہم السلام کی ادارت کی جانب کربلاء-نجف کے درمیان  ایک مشترکہ موکب  قائم کیا گیا جس میں نہ صرف زائرین امام علیہ السلام کے لئے    مختلف طریقے استراحت و اطعام بلکہ دینی و فقہی طور پر راہنمائی کے لئے بھی مراکز قائم کئے گئے  تاکہ زائر امام حسین علیہ السلام کی دینی راہنمائی کی جاسکے ۔

سید مکی الصافی  جو کہ موکب حرمین مقدستین کے مسئول کی حیثیت سے تھے نے صراحتاً کہا کہ  موکب  10000 مربع میٹر کی مساحت میں واقع ہے اور اس میں مردانہ اور زنانہ زائرین کی خدمات کے لئے دو جداگانہ ہال تعمیر کئے گئے ہیں اور ان کے علاوہ خیام نصب کئے گئے ہیں جن میں 15000 زائرین کے رہنے کی جگہ موجود ہے  اور اطعام کے لحاظ سے دن میں تین مرتبہ کھانا فراہم کیا جاتا ہے اور تقریبا 45000 کے قریب زائرین کو کھانا فراہم کیا گیا ہے ۔

اور مشروع دینی  اور فقہی اس کے علاوہ  ہے کہ جس میں علماء اور فضلاء جن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے  نے شرکت کی ہے تاکہ زائرین کی راہنمائی  مناسب طریقے سے  کی جاسکے اور مختلف دینی او رفقہی سوالات کے جوابات  دئیے جاسکیں ۔

منسلکات