نیابت میں زیارت سے علم پاک گنبد حرم امام حسین علیہ السلام اورتربت حضرت امام حسین علیہ السلام پر ستر سال تک نصب پتھر کی انگوٹھی ہدیہ میں حاصل کریں

حرم مقدس حسینی کے شعبہ الیکٹرانک میڈیا کی جانب سے روز چہلم اور شب جمعہ کی مناسبت سے ایسے زائرین جو کربلامقدسہ نہیں آسکے ان کے لئے نیابت میں زیارت کا اہتمام کا گیا ہے ۔

شعبہ الیکٹرانک میڈیا کے مسئول (ولاء صفار) نے کہا : حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل شیخ عبدالمہدی کربلائی نے  علم  پاک گنبد حضرت امام حسین علیہ السلام  اور تربت حضرت امام حسین علیہ السلام پر ستر سال سے نصب  پتھر سے تیار کی گئی پانچ انگوٹھیاں  ان زائرین کے لئے مخصوص کی گئی ہیں جن کا نام چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت پر نیابت میں زیارت کی فہرست میں آئے گا ۔

اور مزید(ولاء صفار ) نے کہا کہ  دئیے گئے لنک میں  مطلوبہ کوائف کے فارم میں داخل ہوسکتے ہیں

(نیابت میں زیارت)

http://goo.gl/A61Vk1

آخر میں (صفار ) نے کہا کہ ثبت نام کا آخری وقت بروز خمیس بوقت اذان ظہر (3/12/2015) ہوگا ۔

اور اس میں ایک سے زیادہ اور اپنے اقرباء و اصدقاء کے ثبت نام کی آزادی ہے مگر شعبہ کی ادارت اس نام پر اعتما د کرے گی  جس نام کے ساتھ ایمیل موجود ہوگا ۔

اور  پہلا ہدیہ علم پاک گنبد حضرت امام حسین علیہ السلام اور باقی پانچ ہدایا انگوٹھیوں کی صورت میں دئیے جائیں گے ۔

منسلکات