مختلف حکومتی و نجی ادارون کی جانب سے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے کئے گئے اعلانات

دنیا کے مختلف کونوں سے لاکھوں مسلمان چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام  یوم 20 صفر کو حاضری کی غرض سے  کربلاء مقدسہ کی طرف مختلف وسائل کے ساتھ عازم سفر ہیں ۔

عراقی مسئولین

بارڈر پر موجود امنی اداروں کے افسران  نے  اس بات کی امید ظاہر کی ہے حالیا وزارت داخلہ  کی طرف سے معینہ قوانین کے مطابق دو ہزار سے پچیس کے درمیان روزانہ زائرین کا دخول جاری ہے جو کہ چہلم کا وقت قریب ہونے کے ساتھ ساتھ  عدد میں اضافہ کردیا جائیگا  ۔

عراقی قومی ائیر لائین

عراقی قومی ائیر لائین کی جانب سے   بیروت و نجف اور بغداد کے درمیان جاری پروازوں میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے ایام محدودہ کے لئے  کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ زائرین امام حسین علیہ السلام پہنچ سکیں

۔

ادارت  نجف انٹرنیشنل ائیر پورٹ

نجف انٹرنیشنل ائیر پورٹ   کی ادارت کا کہنا ہے کہ  زیارت کے خصوصی دس ایام کے دوران پروازوں کی تعداد بڑھا کر 1100 تک کرنے کا مکان ظاہر کیا ہے ۔

قسم موکب حرم مقدس حسینی

قسم مواکب اور امور انتظامیہ کے مدیر (ریاض نعمۃ سلطان) نے تصریحا کہا کہ خارج سے آنے والے مواکب جو کہ ایک منظم شکل میں وارد ہوئے ہیں اور ایسے ممالک کہ جہاں سے آنے والوں کی تعداد  قلیل ہے ان کا مجموعی ایک موکب ہوگا ۔

اس کے ساتھ بیان کرتے ہوئے کہا کہ  جرمنی سے شرکت کرنے والا ایک موکب کہ جس میں 1500 کے قریب جرمنی شہری حصہ لے رہے ہیں ۔ اور اس کے ساتھ ایسے ممالک کے جن میں سے ابڑی تعداد میں زائرین کرام اور مواکب حصہ لیتے ہیں  ان میں سے ایران و پاکستان و بھارت و آئیوری کوسٹ و تنزانیا و ترکیا و کینیا و یمن و شام و لبنان ہیں ۔

اس کے ساتھ وزارت پٹرولیم نے ہر موکب کو 150 لیٹر کے قریب جلانے کے لئے تیل کی فراہمی کا ذمہ اٹھایا ہے جس کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران نے کربلاء – نجف کے راستے میں انٹرنیٹ کی فراہمی کا عزم ظاہر کیا ہے ۔

منسلکات