آمد محرم الحرام و صفر المظفر اور زائرین کربلاء کے لئے شعبہ نقل کی خدمات

حرم مقدس حسینی کے سیکرٹری جنرل شیخ عبدالمہدی نے آنے والےمحرم و صفر کے خصوصی ایام زیارات کربلاء کے منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے منصوبے کی تشکیل کا حکم دیا ۔

حرم مقدس حسینی کے شعبہ نقل کے معاون مدیر (حیدر عبدالجبار البیر)نے بتایا : ہمارے شعبہ نے 800 میں سے 200 مختلف اقسام کی بسوں (کوسٹر ، اشوک لائین ، ھونڈائی) اور دیگر اقسام کو معذور اور بزرگ زائرین کی خدمات کے لئے مختص کیا گیا ہے جو کہ یومیا بغیر کسی توقف کے زائرین کو پہنچانے کا کام کرینگی اور مذکورہ قسم عشرہ محرم الحرام تک نقل و حمل کے لئے فقط حرم مقدس حسینی کے ڈرائیورز پر انحصار کرے گی اور بعد میں رضاکارانہ ڈرائیورز کو تعینات کیا جائیگا۔

علاوہ ازیں قسم مذکور حرم مقدس سے شہر کے نواحی و خارجی راستوں پر زائرین کو لانے اور لے جانے کا کام کریگی اس کے ساتھ ایک فریق گاڑیوں میں کسی بھی قسم کی فنی خرابی کی صورت میں مشکل کو دور کریگی اور دوسری فریق وزارت تیل کے تعاون سے گاڑیوں میں تیل کی ضرورت کو پورا کرے گی۔

منسلکات