تربت امام حسین علیہ السلام کا سرخ ہونا

حرم مقدس حسینی کے میڈیا گروپ نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی قبر اقدس سے لی گئی تربت جو کہ اپنے اصلی رنگ سے سرخ ہوگئی تھی کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا ۔

یہ معجزہ یوم عاشور کی صبح 10:15  بجے ظاہر ہوا جو کہ اس روایت کی بھی توثیق کرتا ہے جسے حافظ طبرانی نے اپنی کتاب "معجم الکبیر" میں حضرت ام سلمہ رضوان اللہ علیہا سے بسند معتبر نقل کیا ہے۔

آپ فرماتی ہیں : امام حسن اور امام حسین علیہ السلام رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ کے پاس میرے گھر میں کھیل رہے تھے کہ جبرئیل علیہ السلام کا نزول ہوا اور عرض کی : اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ)! آپ کے بعد آپ کا یہ بیٹا قتل کیا جائیگا اور امام حسین علیہ السلام کی طرف اشارہ کیا اور پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ کو تربت پیش کی ۔ آپ نے تربت کو محسوس کیا اور فرمایا کہ اس سے خوشبوئے کرب و بلاء ہے ۔

جناب ام سلمہ رضوان اللہ علیہا فرماتی ہیں کہ آپ نے مجھ سے فرمایا کہ : اے ام سلمہ! اگر میرے بعد یہ تربت خون میں تبدیل ہوجائے تو سمجھ لینا کہ میرے بیٹے کو قتل کر دیا گیا ہے ۔

اس کے بعد حضرت ام سلمہ روزانہ اس تربت کو دیکھتی تھیں اور فرماتی تھیں کہ جس دن یہ تربت خون میں تبدیل ہوگا (اللہ تعالیٰ) کے نزدیک یوم عظیم ہوگا

منسلکات