قبل از وقت زیارت چہلم امام حسین علیہ السلام کی ادائیگی

کیا زیارت چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام  کے روز  روایات میں وارد خصوصی زیارت کا ثواب  اگر کوئی  زائر 20 صفر سے پہلے بجالائے تو اسی ثواب کا حقدار ہوگا ۔

زیارت چہلم حسینی کا ثواب خصوصی طور پر فقط 20 صفر کے ساتھ ہی محصور ہے نہ کہ اس توقیت سے قبل اور نہ ہی بعد میں اور اگر کوئی زائر 20 صفر سے پہلے زیارت کر کے لوٹ جائے تو زیارت امام حسین علیہ السلام کے ثواب کا حقدار ہوگا مگر اس کی طرف سے زیارت چہلم  کا ثواب نہیں ہوگا اور اسی طرح جو زائر بروز چہلم حرم مقدس میں نہ پہنچ سکا اپنے موجودہ مقام سے اعمال زیارت چہلم بجا لائے تو  مستحق زیارت ہوگا   اور یہی عمل قبل از وقت لوٹ جانے والے کے لئے بھی باعث ثواب ہے

منسلکات