سلام ہو میدان کربلاء میں بکھرے ابدان شہداء پر

جسد اطہر حضرت امام حسین علیہ السلام سے جب اسیران کربلاء کا گزر ہوا تو کیا دیکھا کہ آپکا جسد اطہر خون میں ملطخ تھا تب سیدہ زینب سلام اللہ علیہا   نے گریہ گرتے ہوئے فرمایا (وا غربتاہ! وامصیبتاہ! ۔۔۔۔یہ لاشہ حسین  علیہ السلام ہے کہ جن کے سر اقدس کو تن سے جدا کردیا گیا اور عمامہ و عباء کو لوٹ لیا گیا۔اے بابا!ہمارے خیام کو لوٹ لیا گیا ۔

اے بابا! فسطاط  (وہ مقام جہاں لاشہ شہداء کو حضرت امام حسین علیہ السلام  ساتھ رکھتے تھے) سے   لاشہ شہداء کا پامال کردیاگیا )

پس سلام ہو اس خون  مظلوم پر جو زمین کربلاء پر جاری ہوا اور سلام ہو ان اعضاء پر جو  میدان کربلاء میں بکھرے ہوئے تھے اور سلام ہو نیزوں پر بلند سروں پر۔

منسلکات