زیارت امام حسین علیہ السلام از امام صادق علیہ السلام

حضرت امام جعفر صادق عليہ السلام اپنے صحابي سدير سے فرماتے ہيں کہ اے سدير جمعہ کے روز پانچ مرتبہ اور ہر روز ايک مرتبہ حضرت امام حسين عليہ السلام کي زيارت کيا کرو  سدير نے عرض کيا کہ ميں تو کربلا سے کوسوں دور ہوں تو کس طرح ممکن ہے ؟ امام عليہ السلام نے فرمايا : اپنے گھر کي چھت پر آسمان کي طرف اپنے سر کو بلند کرو اور پھر روضہ حضرت امام حسين عليہ السلام کي طرف رخ کر کے کہو: " السلام عليک يا ابا عبداللہ ۔ السلام عليک ورحمۃ اللہ وبرکاتہ " اگر تم نے يہ عمل انجام دے ديا تو تمہارے نامہ اعمال ميں ايک زيارت اور ايک حج و عمرہ کا ثواب لکھا جائے گا سدير کا بيان ہے کہ ميں اس عمل کو دن ميں پچيس مرتبہ انجام ديتا تھا ۔

منسلکات